ابنا: لیبیا میں انقلابی فورسز نے سرت میں لیبیا کے ڈکٹیٹرمعمر قذافی اور اس کےساتھیوں کی موجودگی کے اطلاع پر گھیراؤ کرکے بمباری کی ہے۔لیبیا میں قومی عبوری کونسل کی فوج نے سیرت شہر میں معمر قذافی اور ان کے وزراء کی موجودگی کے اطلاع پر محاصرہ کرکے بمباری کی تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ عبوری کونسل کی فوج نے مختلف عمارتوں پر ٹینکوں سے گولے داغے۔قومی عبوری کونسل کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ معمر قذافی اپنے سابق وزرا احمد ابراہیم منصور اور معتصم القذافی کے ہمراہ سیرت میں ہی موجود ہیں۔ ..........
/169