ابنا: لبنان کے صدرمائیکل سلیمان نے اسرائيل کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل علاقہ میں بحران اور عدم ثبات کا اصلی عامل ہے اور اسرائیل کو قیدیوں کے تبادلے سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ لبنانی صدر نے فلسطینی قیدیوں کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فلسطین کے تمام قیدیوں کو آزاد کرنا چاہیے۔ لبنانی صدر نے کہا کہ جب تک علاقہ میں اسرائیل باقی ہے اس وقت تک علاقہ میں بحران جاری رہےگا انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر روک دینا چاہیے کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے واضح رہے کہ ایک اسرائیلی قیدی کے بدلے میں اسرائيل نے 1027 فلسطینیوں قیدیوں کو آزاد کیا ہے۔ قیدیوں کے اس تبادلے کو فلسطینی تنظیم حماس کی بہت بڑی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔ ..........
/169