17 اکتوبر 2011 - 20:30

وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ ايران ہميشہ سے عالمي دہشتگردي سے مقابلے کے علمبرداروں ميں رہا ہے-

ابنا: انہوں نے منگل کو تہران ميں متعين غير ملکي سفيروں سے ملاقات ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران، دہشتگردي کي اصل قرباني بننے والے ممالک ميں سے ايک کي حيثيت سے اور اسلامي اقدار کي بنياد پر بے گناہ لوگوں کا خون بہائے جانے کا مخالف ہے اور وہ ہميشہ سے عالمي دہشتگردي سے مقابلے کے علمبرداروں ميں رہا ہے-

انہوں نے کہا کہ امريکي حکومت کي جانب سے پيش کي جانے والي دستاويزات کے بغور جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے دعوے کي بنياد، مجرمانہ ريکارڈ اور منشيات کے اسمگلروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے دعووں کے سبب ايک سيکورٹي اہلکار کے ذہن ميں آنے والي من گھڑت کہاني ہے -

علي اکبر صالحي نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران، اپنے سرکاري اداروں پر الزام عائد کرنے کے سلسلے ميں امريکي حکام کے سياسي اقدام کي، جو ايک مشکوک شخص کے دعوے کي بنياد پر عائد کيے گئے ہيں، سخت مذمت کرنے کے ساتھ ہي، کسي بھي قسم کي دہشتگردانہ کارروائيوں ميں ايران کے سرکاري اداروں کے ملوث ہونے کے الزا م کو سختي کے ساتھ مسترد کرتا ہے -

...........

/169