17 اکتوبر 2011 - 20:30

یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج اور انقلابیوں کےدرمیاں جھڑپون میں اٹھارہ افراد جان بحق ہوئے ہیں۔

ابنا:اطلاعات کے مطابق علی عبداللہ صالح کی سکیورٹی فورس نے انقلابیوں سے جاملنے والے قبائيلی عمائدین کو صنعا میں قتل کردیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں دو فوجی اور چار عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صنعا میں مارٹر گولے کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوئےہیں اور حکومت کے حامی ایک مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک عام شہری تعز شہر میں جاں بحق ہوا ہے۔ صنعا اور تعز میں جھڑپوں میں تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ .........

/169