17 اکتوبر 2011 - 20:30

رحمن ملک نے طالبان کے ساتھ امن عمل اوربات چیت کے لیے ان کے سب سے پہلے ہتھیار پھینکنے کی شرط رکھ دی ۔

ابنا:برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہ اہے کہ طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ پاکستان صرف اسی وقت امن کے لئے بات چیت کرے گا جب وہ سب سے پہلے ہتھیار ڈالیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ کم از کم ایجنڈا یہ ہے کہ سب سے پہلے انہیں ہتھیارڈالنے ہوں گے اس کے بعد وہ پیش رفت کریں اور پھر بات چیت ہوگی۔لیکن اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف ہو اور بات چیت کا عمل ہو تو ایسا نہیں ہوگا۔تاہم دونوں فریقوں کی طرف سے حال ہی میں اس بات کا اشارہ دیے گئے ہیں کہ انہوں نے بات چیت کے راستے کھلے رکھیں ہیں۔  ..........

/169