17 اکتوبر 2011 - 20:30

لاہور… لاہور میں ریلوے ملازمین نے ایک ارب روپے ملنے کے بعد ہڑتال اور دھرنا ختم کر دیا۔ ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں ملازمین کوتنخواہیں ملنا شروع ہوجائیں گی۔

ابنا: دوسری طرف ملازمین نے کہا ہے کہ آئندہ بھی تنخواہیں روکی گئیں تو ریل کا پہیہ نہیں چلنے دیں گے۔ آج صبح لاہور سے کراچی جانیوالی خیبر میل اور راولپنڈی جانے والی ریل کارمعمول کے مطابق روانہ ہوئیں۔ تاہم بعد میں ملازمین نے انجن شیڈکاکنٹرول سنبھال کرکوئی بھی انجن شیڈ سے باہر نہ جانے دیا، اور کوئی ٹرین نہ چل سکی ،اورایک بجے تک ٹرین کا پہیہ نہ چلنے دیا ۔دوپہر کے وقت حکومت کی طرف سے ایک ارب کی رقم ملنے کے بعد ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی۔ ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ نئے انجنوں کی خریداری اور امدادی پیکیج تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

..........

/169