16 اکتوبر 2011 - 20:30

قائد انقلاب اسلامي نے شيعہ و سني مسلمانوں کے اتحاد اور دشمنوں کے مقابلے ميں استقامت و پائمردي کي ضرورت پر زورديا ہے.

ابنا: قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے صوبہ کرمانشاہ کے اپنے دورے کے چھٹے دن اس صوبے کے شہر پاوہ کے عوام کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب ميں فرمايا کہ شيعہ اور سني مسلمانوں کے درميان اختلاف و تفرقہ پھيلانا دشمنان اسلام کا پرانا ہتھکنڈہ ہے -

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ايران کے متحد عوام اسلام اور انقلابي امنگوں کو عقلانيت، علمي، سائنسي اوراقتصادي پيشرفت کےساتھ ساتھ تمام ميدانوں ميں بھر پور موجودگي کے ساتھ لے کر چل کررہے ہيں اور يہي وجہ ہے کہ آج علاقے کي اقوام کي تحريکوں کے لئے ايک مکمل معيار بن گئے ہيں-

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ شعور و آگہي سے سرشار مسلسل استقامت کے ذريعے ہي اسلام اور امت اسلاميہ کے خبيث دشمنوں کو شکست دي جاسکتي ہے- آپ نے امت مسلمہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمايا ايران کے عوام کي طرح آپ بھي استقامت و ثبات قدم کے ساتھ دشمنوں کےمقابلے ميں ڈٹے رہئے بصورت ديگر دشمن اور زيادہ گستاخ ہوجائيں گے -

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ دشمن شيعہ وسني مسلمانوں کو ايک دوسرے سے الگ کرنے کے بعد اہل سنت کے بھي مختلف مکاتب فکر ميں اختلاف ڈالنے ميں لگ جائيں گے- آپ نے نے فرمايا کہ کاميابي اسي ميں ہے کہ دشمن کے مقابلے ميں ايک قدم بھي پيچھے نہ ہٹيں- آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے گذشتہ بتيس سال ميں دشمن کے مقابلے ميں ايک قدم بھي پسپائي اختيار نہيں کي -...........

/169