ابنا: پاکستان کے ذرائع کے مطابق امريکي فوجي افغانستان کے صوبہ خوست کے اس علاقے ميں تعينات ہوئے ہيں جس کي سرحديں پاکستان کے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان سے ملتي ہيں ـ امريکي فوجي اس علاقے ميں توپخانے اور ٹينک جيسے بھاري ساز و سامان کے ساتھ اس علاقے ميں تعينات ہوئے ہيں ـ
کہا جارہا ہے کہ امريکي فوجي نے اس سرحد کو سيل کرديا ہے اور محلقہ علاقوں ميں کرفيو نافذ کر رکھا ہے- اس سلسلے ميں ابھي تک کسي فريق کي جانب سے کوئي باضابطہ بيان سامنے نہيں آيا ہے تاہم بہت سے حلقوں کا کہنا ہے کہ يہ تعيناتي پاک امريکہ تعلقات ميں کشيدگي کا نتيجہ ہے کيونکہ امريکہ کا الزام ہے کہ حقاني نيٹ ورک پاکستان ميں موجود ہے اور وہ افغانستان ميں امريکيوں کو نشانہ بنا رہا ہےـ
اس سے قبل امريکي ذرائع ابلاغ ميں يہ خبر آئي تھي کہ کابل ميں امريکي سفارت خانے پر ہونے والے حملے کے بعد امريکي حکومت نے اس گروہ کو ختم کرنے کا فيصلہ کر ليا ہے.
..........
/169