ابنا: وزیراعلی شہباز شریف نے ڈینگی سے ہلاک افراد کے لواحقین کو تین روز میں امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ ڈینگی وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اس مرض نے کرشن نگر کی چھتیس سالہ آمنہ کی جان لے لی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے تین سو بیس جبکہ پنجاب میں چار سو پچاس کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک سولہ ہزار نو سو اٹھائیس مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار دو سو چھ افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بیرون ملک سے فوری طور پر وینٹی لیٹرز منگوانے اور سرکاری کباڑ خانوں کو لاہور سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹروں کی تربیت بہت ضروری ہے، اس سلسلے میں وہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ ..........
/169