16 اکتوبر 2011 - 20:30

ڈیرہ اسماعیل خان … ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ کے کنارے سے نصب شدہ خودکش جیکٹ برآمد کرکے ناکارہ بنادی۔

ابنا: پولیس کے مطابق خودکش جیکٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ کے کنارے میکن والے بند کے قریب زمین میں چھپائی گئی تھی۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے جیکٹ برآمد کرلی جسے بم ڈسپوزل اسکوارڈ طلب کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔ جیکٹ میں 12 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا۔ جہاں سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی اس مقام کو سالانہ فٹ بال میلے کی وجہ سے میلہ گراوٴنڈ بھی کہا جاتا ہے۔  ..........

/169