16 اکتوبر 2011 - 20:30

کراچی کے علاقے موسٰی لائن میں ناصبی وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اختر شیرازی شہید ہوگئے.

ابنا: آج صبح 9 اور 10 بجے کے درمیان کراچی کے علاقے موسٰی لائن، سراج کالونی میں ناصبی وہابی دہشتگردوں نے 37 سالہ شیعہ نوجوان اختر شیرازی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا، نمائندے نے مزید بتایا کے اختر شیرازی کو 16 گولیاں ماری گئی جن میں سے پانچ گولی آپ کے سر میں لگی، شہید 4 بچیوں کے والد تھے، اور پی ٹی سی ایل میں بطورِ روزگار ملازم تھے، نمائندے نے بتایا کے کچھ ماہ پہلے شہید اختر شیرازی کے بھائی انور شیرازی جو کے مدرسہ تبلیخ جعفریہ کے خدمت گزاروں میں شامل تھے اُن کو بھی شہید کیا گیا

واضع رہے کے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق پورے ملک پاکستان میں شیعہ نسل کشی جاری ہے، چند کم علم افراد کہتے ہے کے یہ تمام عمل ایک سیاسی ٹارگٹ کلنگ ہے، تعجب ہے شیعہ کلنگ کو کے تمام سیاسی جماعتوں میں صرف شیعہ کارکنان کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟ عجیب سیاسی ٹارگٹ کلنگ ہے جہاں صرف شیعہ ہی ٹارگٹ ہوتا ہے.
...........

/169