ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے آج طلباء کی پارلیمنٹ کے پانچوین اجلاس میں مستکبرین کی جانب سے ایران کی اسلامی اور تمدن ساز قوم کے خلاف پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی ممالک ایسے حالات میں ملت ایران پر دہشت گردی کا الزام لگا رہے ہیں کہ جب ایران کی تمدن ساز اور ثقافت آفرین قوم کے ساتھ دہشتگردی کو کوئي نسبت نہیں ہے اور اس طرح کے وحشیانہ اور انسانیت مخالف اقدامات ان غیر متمدن انسانوں سے مخصوص ہیں جو ساری دنیا کو اپنے زیر نگین لانا چاہتے ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ آج سامراجی نظام ناکام ہوچکا ہے اور اس کے مقابل اسلامی جمہوریہ ایران نے نجات بخش طرز فکر کا پرچم لہرا دیا ہے اسی وجہ سے سامراجی نظام ایران کے حلاف ہمیشہ سازشیں بناتے رہتے ہیں تاکہ ایران کو ترقی یافتہ اور بڑا ملک بننے اور طاقت حاصل کرنے سے روک سکیں اور ان سب کے نتیجے میں ایران کے نجات بخش طرزفکر کو دنیا میں پھیلنے سے روک سکیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی سامراجی حکومت نے ایران کے خلاف نئي سازش بناکر الزام لگا یا ہے کہ ایران واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کو قتل کرنے کےمنصوبے میں ملوث ہے۔ ساری دنیا کے ماہرین یہاں تک کہ امریکی ماہرین نے بھی اس الزام کو مضحکہ خيز اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔.......... /169
15 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 272266
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایران کی اسلامی اور تمدن ساز قوم کےساتھ کسی طرح کی نسبت نہیں رکھتی۔