15 اکتوبر 2011 - 20:30

عراق میں صدر پارٹی کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ امریکہ مختلف بہانوں سے اپنی موجودگي کا جواز پیش کرنا چاہتا ہے۔

ابنا: شیخ طلال السعدی نے کہا ہے کہ امریکہ بدامنی اور عراقی فوجیوں کی ٹریننگ جیسے بہانوں سے عراق میں باقی رہنا چاہتا ہے جبکہ وہ خود بدامنی کا سبب ہے۔ السعدی نے کہا کہ عراق کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے میں توسیع کرنے کے مخالف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہ لوگ اور حلقے امریکہ کی موجودگي کے خواہاں ہیں جن کے مفادات امریکیوں سے وابستہ ہیں۔.....

/169