14 اکتوبر 2011 - 20:30

راولپنڈی (آن لائن) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور سالمیت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا ، پاک فوج کسی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

ابنا: جنرل کیانی نے جمعہ کو سرگودھا گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آرمی ایئر ڈیفنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے ایئر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جب سرگودھا گیریژن پہنچے تو کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سید محمداویس اور دیگر فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران جنرل اشفاق پرویز کیانی کو آرمی ایئر ڈیفنس کے حوالے سے تفصیلی طورپر بریفنگ دی گئی اور ایئر ڈیفنس ڈویژن کے مختلف امور سے بھی انہیں آگاہ کیا جس پر آرمی چیف نے ایئر ڈیفنس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام پر اطمینان کا اظہار کیا اور آرمی ایئر ڈیفنس کے افسران و جوانوں کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور سالمیت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا جبکہ پاک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ انہوں نے فوجی افسران و جوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ امور میں مزید بہتری لائے ۔ .....

/110