14 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلام آباد (آئی این پی) بلیو ایریا میں امریکی سفارتخانے کی تیزرفتار گاڑی کی ٹکرلگنے سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔

ابنا: امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو خاتون اہلکار چلا رہی تھی جسے پولیس گاڑی سمیت تھانے لے گئی تاہم بعد ازاں خاتون اہلکار کو چھوڑ دیاجبکہ گاڑی پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون امریکی سفارتکار ہے اور اسے استثنیٰ حاصل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں امریکی سفارتخانے کی ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ حادثے کے فوری بعد زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوہسار کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔  ...........

/110