14 اکتوبر 2011 - 20:30

راولپنڈی…سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے قتل کیس میں ملوث سابق سی پی او پولیس راول پنڈی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کی بریت درخواستیں ، ٹرائل کورٹ نے خارج کردی ہیں، اس کیس میں اشتہاری ملزم جنرل(ر) پرویزمشرف کے ضبط اثاثوں کی تفصیل ان کی اہلیہ صہبا مشرف کو حوالے کردی گئی ہے۔

ابنا:راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے پہلے اس کیس میں پرویزمشرف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف صہبامشرف کی اپیل پر سماعت کی، وکیل استغاثہ کی مصروفیت کے باعث سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ، عدالت کی ہدایت پر فریق صفائی کو ضبط شدہ اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی گئیں جنہیں وکیل صفائی نے غیرمصدقہ قرار دیتے ہوئے اعتراض بھی اٹھایا، بعد میں عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل جاکر قتل کیس میں ملوث پولیس آفیسرز سعود عزیز اور خرم شہزاد کی بریت درخواست پرگزشتہ سماعت میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ، عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں پولیس آفیسرز پر فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کی استدعا کو بھی مسترد کردیا، بینظیر بھٹو کے قتل کیس کی مزید سماعت اب بائیس اکتوبر کو ہوگی۔  ..........

/110