ابنا: انہوں نے کہا کہ امریکہ اسلام اور عالم اسلام کا کھلا دشمن ہے اس لیے تمام اسلامی ممالک کو کمزور کرنے اور ان کو اپنے اختیار میں کرنے کے لئے سازش کر رہا ہے۔ وہ پاکستان کو بھی کمزور کرنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈال چکا ہے اور جس کی وجہ سے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے تامزید کہا کہ بلوچستان میں مظلوم شیعوںکے خون کی تاثیر سے بہت جلد امریکہ اور اس کے گماشتے اسی طرح نابود ہو ں گے جس طرح علاقہ کے دوسرے ہوئے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان اور دوسرے ممالک کی تنظیموں سے مل کر شہدا کی یاد تازہ کرنے اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو آشکار کرنے کے لئے ایک عظیم الشان تصویری نمائش کا ہتمام کیا ہے تاکہ شہدا کا خون چھپنے نہ پائے ۔ یہ نمائش مجتمع آموزش عالی امام خمینیقم ایران کے ہال میں منعقد کی گی ہے ۔انہوں نے بلوچستان کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی.
.........
/169