ابنا:شیخ مہند المعمار کربلا کے علاقہ سیف سعد کی مسجد میں مغرب و عشا کی نمازکے بعد اپنے گھر کی طرف واپس جا رہے تھے کہ راستہ میں مسلح افراد نے سان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شہید ہو گئے، عینی شاہدوں کے مطابق،حملہ آوروں کے اسلحہ پر سائلنسر لگا ہوا تھا ، وہ ایک گاڑی سوار تھے اور شیخ مہند ال مہمار کا تعاقب کر رہے تھے اور فائرنگ کے بعد اسی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوئے،
اطلاعات کے مطابق حمل آوروں کی فائرنگ سے دو اور افراد بھی شہید ہوئے ہیں ۔ شیخ مہند ا ل معمارکی شہادت کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، کربلا کی سیکورٹی پولیس نے پور علاقہ کو محاصرے میں لے کر قاتلوں کی تلاش شروع کر د ی ہے ۔.....
/169