12 اکتوبر 2011 - 20:30

نیو یارک……اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیٹو کی سربراہی میں بین الاقوامی سکیورٹی فورس(اساف) کو افغانستان میں تعیناتی کے اختیار میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

ابنا: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے اتفاق ِ رائے سے ’ اساف‘ کی تقریباً 130000 فوجوں کے مشن کو جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر مزید فوجیں، رسد اور دیگر وسائل فراہم کرنے پر زور دیا۔ کونسل نے نیٹو کی قیادت میں کام کرنے والی فورس پر زور دیا کہ وہ افغان سکیورٹی فورس کو خود کفیل بنانے کے لیے اْن کی تربیت اور تعیناتی کے کام میں تیزی لائیں۔ تاہم ، کونسل نے شہری ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِن میں زیادہ تر طالبان اور دیگر پرتشدد اور انتہا پسند گروپ ملوث ہیں۔امریکی قیادت میں کام کرنے والا نیٹو اتحاد جولائی سے کچھ علاقوں میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو منتقل کرنا شروع کردے گا جبکہ 2014ء کے اواخر تک تمام غیر ملکی فوجیں ملک چھوڑ کر چلی جائیں گی۔ 
..........

/169