ابنا: فرانس ٹوينٹي فور کے مطابق ملک کے بعض شہروں ميں عوام نے حکومت کي سخت گير اقتصادي پاليسيوں کے خلاف مظاہر ے کئے اور سرکاري اداروں، اسکولوں اسپتالوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ کارکنوں نے دفتروں ميں حاضر ہونے سے گريز کيا-
جنوبي فرانس کا شہر ميارسي فرانس کے صدر نيکولا سرکوزي کي حکومت کے خلاف مظاہروں کے مرکز ميں تبديل ہوگيا ہے جہاں حکومت مخالفين نے بڑے پيمانے پر مظاہرے کئے ہيں- ليون شہر ميں آئل ريفائنري ميں کام کرنے والے ملازمين نے بھي کام کاج کا بائيکاٹ کرکے حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کي-.......
/169