11 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے امريکي اور صہیونيوں کو دنيا کے تمام مسائل اور بحرانوں کا ذمہ دار قرارديا.

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے تہران ميں ايک تقريب کے دوران کہا کہ اقوام عالم کے تمام مسائل کي جڑ امريکي اور صہیوني ہيں اور انہيں کے خلاف احتجاج ہونا چاہيے- انہوں نے اسي طرح اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ آمريت، سامراجي طاقتوں کي پيداوار ہے، کہا کہ آج دنيا کي تمام اقوام اپني موجودہ صورتحال سے ناخوش ہيں اور انسانوں کے ضمير جاگ رہے ہيں-صدر مملکت نے کہا کہ ايک عرصے سے اقوام تنگ آ چکي تھيں مگر سامراجي تسلط اس بات کي اجازت نہيں ديتا تھا کہ اقوام کے مطالبے کھل کربيان کرسکيں ليکن آج فيصلہ کن امور ميں اقوام کي شموليت کا موقع فراہم ہو چکا ہے اور اس وقت تبديليوں کي جو لہر آئي ہے وہ آفاقي ہے- صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اسي طرح سامراجي قوتوں کو اقوام کي دشمن اور مصر کے حاليہ واقعات کا اصل ذمہ دار بتاتے ہوئے کہا کہ سامراجي جانتے ہيں کہ اگر مصر کے عوام نے آزادانہ انتخابات کا انعقاد کيا اور حکومت تشکيل پا گئي تو وہ سامراج اور صيہونيت مخالف ہوگي، لہذا وہ نہيں چاہتے کہ مصر کے عوام آزادانہ انتخابات کا انعقاد کريں -

............

/169