ابنا: آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی آج ظہر کے وقت پاکستان کے علماء کرام سے ملاقات میں پاکستان ملک میں مسلمانوں و خاص کر شیعوں کے قتل و غارت کی مذمت کی اور سامراجی دنیا کی سازش کے مقابلہ میں اسلامی قوم کے درمیان اتحاد کی اپیل کی ۔انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ تکفیری و وھابیت گروہ سامراجی دنیا و امریکا کے ذریعہ بنایا ہوا ایک کینسر ہے وضاحت کی : امریکا اور صہیونی ریاست کی قیادت میں سامراجی دنیا کے دلوں میں شیعوں کا خوف ہے اور وہ جانتے ہیں کہ شیعہ اسلامی دنیا کی تحرک و ترقی کا عامل ہے ۔حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے معروف استاد نے شیعوں کو کمزور کرنے اور نقصان پہوچانے کی دشمنوں کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : اگر شیعہ کمزور ہو گئے یا ان کو نقصان پہوچا تو دشمن اپنے مقصد و ھدف کو حاصل کر لے نگے اور اس وقت وہ اپنی ناپاک سازش کو عملی طور پر انجام دینے میں کامیاب ہو جائے نگے ۔انہوں نے پاکستان ملک کی تشویشناک حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ حکومت پاکستان تکفیری و وھابی گروہ کی طرف نہ جائے ، انہوں نے اس ملک کے حکام سے شیعوں کے حقوق کے احترام کرنے کی اپیل کی ہے ۔...../169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271243
آیت الله علوی گرگانی نے شدت پسند وھابیوں کو سامراجی دنیا اور صہیونیست کا آلہ کار اور اسے ایک کینسر جانا ہے اور پاکستان میں ہو رہے شیعوں کے قتل عام کی مذمت کی ۔