10 اکتوبر 2011 - 20:30

لیبیا کے شہر سرت میں لیبیا کے ڈکٹیٹر فراری صدرمعمرقذافی کی فورسز اور انقلابیوں میں تازہ ترین جھڑپوں میں مزید 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: لیبیا کے شہر سرت میں لیبیا کے ڈکٹیٹر فراری صدرمعمرقذافی کی فورسز اور انقلابیوں میں تازہ ترین جھڑپوں میں مزید 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لیبیا کے شہر سرت میں معمر قذافی کی فورسز اور انقلابیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔کئی دنوں سے جاری جھڑپوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔اطلاعات کے مطابق جھڑپوں میں مزید 20 افراد ہلاک جبکہ 80 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔قومی عبوری کونسل کے چیرمین نےدعویٰ ہے کہ سرت میں صرف ایک ٹاون معمر قذافی کی فورسز کے پاس ہے۔ ذرائع کے مطابق معمر قذافی جنوبی ریگستانی علاقے میں کہیں روپوش ہیں۔
.........
/169