10 اکتوبر 2011 - 20:30

اقوام متحدہ نے افغان قيديوں سے اعتراف جرم کے لئے منظم انداز ميں تشدد کا انکشاف کيا ہے.

ابنا: افغانستان ميں قيديوں کے خلاف تشدد کے بارے ميں اقوام متحدہ کي جاري کردہ رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ افغانستان ميں اعتراف جرم کے لئے منظم انداز ميں قيديوں پر تشدد کيا جاتا رہا ہے-اقوام متحدہ کي جاري کردہ رپورٹ ميں تين سو اناسي قيديوں کے انٹرويو شامل ہيں جس کے مطابق افغانستان کے چوبيس صوبوں ميں قائم سينتاليس قيدخانوں ميں انساني حقوق کي خلاف ورزياں کي جارہي ہيں-اس رپورٹ ميں اس بات کا بھي انکشاف کيا گيا ہے کہ قيديوں کو دوران تفتيش اليکٹرک شاک بھي لگائے جاتے ہيں اور انہيں الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنايا جاتا ہے-رپورٹ کے مطابق قيديوں کے ناخن کھينچے جانے کے واقعات بھي سامنے آئے ہيں-اقوام متحدہ کي رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ افغان قيديوں کو طبي سہولتيں بھي ميسر نہيں ہيں -.........../169