ابنا: سعودي عرب کے صوبہ الشرقيہ کے شہروں ميں عوامي احتجاجات اور مظاہروں کا دائرہ وسيع ہوجانے اور ان مظاہروں کو کچلنے ميں پوليس اور سيکورٹي فورس کي شکست کے پيش نظر آل سعود کے حکام نے ٹينکوں بکتر بند گاڑيوں اور توپ خانوں کے ہمراہ فوجي دستوں کو اس علاقے ميں روانہ کرديا ہے -عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ انہوں نے سيکڑوں فوجي گاڑيوں کو العواميہ شہر کي طرف جاتے ہوئے ديکھا ہے جن ميں ٹينک، توپ خانے اور بکتربندگاڑياں سبھي شامل تھيں - سعودي عرب کے حکام کا دعوي ہے کہ انہوں نے ان شہروں ميں اپني فوجی اغيار کي سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھيجي ہے ليکن سياسي مبصرين کا کہنا ہے کہ سعودي حکام نے فوج بھيجنے کا يہ اقدام علاقے ميں عوام کے مظاہروں اور عوام ميں حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف پائي جانےوالي بے چينيوں پر قابو پانے کے لئے انجام ديا ہے -دريں اثنا لندن ميں سعودي عرب کے سفارتخانے کے ترجمان نے اس بات کي تصديق کردي ہے کہ سعودي سيکورٹي فورسز نے مظاہروں کو کچلنےکے لئے جنگي گوليوں کا استعمال کيا ہے اور لوگوں پربراہ راست فائرنگ کي ہے مشرق وسطي کے مسائل سے متعلق ايک جرمن تجزيہ نگار کا کہنا ہے کہ سعودي عرب ميں عوامي مظاہروں کا دائرہ تيزي کے ساتھ پھيلے گا جرمن تجزيہ نگار تھامس آوہ ناريوس نے اخبار دويچہ سايتونگ ميں اپنے مقالے ميں سعودي عرب کے حالات اور اس ملک کے مشرقي علاقوں ميں جاري حکومت مخالف عوامي تحريکوں کے بارے ميں لکھا ہے کہ سعودي حکومت نے ان عوامي مظاہروں کے مقابلے ميں طاقت کے استعمال کي پاليسي اپنا رکھي ہے جس کي وجہ سے جلد ہي سعودي عرب کے ديگر علاقوں ميں بھي عوامي مظاہروں اور بدامني کا دائرہ پھيل جائے گا گذشتہ ہفتے پير اور منگل کو سعودي عرب کے مشرقي شہروں العواميہ اور قطيف ميں حکومت مخالف بڑے بڑے مظاہرے ہوئے تھے جس کے دوران خود سعودي حکام کے بقول کم ازکم چودہ افراد زخمي ہوگئے تھے -دوسري طرف ايمنسٹي انٹر نيشنل نے اپنے ايک بيان ميں انساني حقوق کے قوانين کي سعودي حکومت کے ذريعے کي جارہي خلاف ورزي پر اس حکومت پر شديد تنقيد کي ہے ايمنسٹي انٹر نيشنل نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ سعودي عرب ميں جمہوريت کا مستقبل تاريک نظر آرہا ہے سعودي عرب ميں عوامي مظاہروں ميں شدت اور آل سعود خاندان پر انساني حقوق کي عالمي تنظيموں کي تنقيدوں کے پيش نظر امريکي ريسرچ ادارے برو کينگز نے وائٹ ہاؤس کو ايک رپورٹ پيش کي ہےجس ميں کہا گيا ہے کہ عرب ملکوں ميں حکمرانوں کے خلاف عوامي انقلابات کو ديکھتے ہوئے واشنگٹن کے حکام کو چاہئے کہ وہ آل سعود کے شاہي خاندان کے مستقبل کے بارے ميں چارہ جوئي کريں بصورت ديگر امريکا علاقے ميں اپنے ايک اہم ترين اور اسٹريٹجک اتحادي کو کھو دے گا -........../169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271135
سعودي عرب کي حکومت نے مشرقي علاقوں ميں عوامي مظاہروں کو کچلنے کے لئے فوج اور ٹينک و توپ خانے روانہ کردئے ہيں تاکہ قطيف اور العواميہ جيسے شہروں کے پرامن مظاہروں کو کچل سکے-