ابنا:رضا تقی پور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایرواسپیس ٹیکنالوجی میں بے پناہ ترقی کی ہے اور ایران میں اس شعبے میں پندرہ برس قبل کام شروع ہوا تھا اور ایرو اسپس شعبے میں ایران کی توانائياں اسلامی ملکوں میں بے مثال ہیں۔ایران کے وزیر مواصلات نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور صنعتی سیکٹر کے درمیاں تعاون بڑھانے کی بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی ٹیکنالوجیوں کو کمرشل سطح پر تیار کیا جاسکتا ہے اور ان کی برآمدات کے امکان بھی مہیا ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب سپاہ پاسداران کے سماجی اور ثقافتی شعبے کے سربراہ حمید رضا مقدم نے کہا ہے کہ ایران سائبر اسپیس میں بھی اپنا بھر پور دفاع کرےگا۔ انہوں نے امریکی فیڈرل پولیس ایف بی آئي کے سربراہ کی جانب سے ایران کی سائبرتوانائیوں کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا ہدف سائبر فضا میں اپنے لئے ایک فرضی دشمن بنانا ہے ۔.........
/169