ابنا: حبيب اللہ سياري نے اپنے ايک انٹرويو ميں ايران اور امريکہ کے درميان ہاٹ لائن کے قيام کي امريکي تجويز کے بارے ميں کہا کہ واشنٹگٹن نے خليج فارس ميں ممکنہ کشيدگي اور چيلنجوں کےپيش نظر يہ تجويز پيش کي ہے
انہوں نے کہا کہ يہ تجويز بجائے خود مشکوک ہے اور ايران کو ايسے کسي اقدام کي ضروت نہيں ہے.
ايڈمرل حبيب اللہ سياري نے آزاد سمندروں ميں ايراني بحريہ کے مشن کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مشن کا مقصد اسلامي جمہوريہ ايران کا پرچم لہرانے کے لئے آزاد اور بين الاقوامي سمندروں ميں ايران کي موجودگي اور مواصلاتي رابطوں کي برقراري کے لئے گشت کرنا ہے -
انہوں نے کہا کہ بحري قزاقي کے واقعات کو ديکھتے ہوئے ايراني تجارتي جہازوں کي حفاظت کي غرض سے ايسا کرنا ضروري ہے-
.............
/169