8 اکتوبر 2011 - 20:30

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے شام کے اندرونی معاملات میں ترکی اور مغربی ممالک کی مداخلت پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام بھی جوابی کارروائی کرنے سے باز نہیں رہےگا۔

ابنا: شام کے وزیر خارجہ نے آلبا رکن مماک کے وزیر خارجہ کی شام آمد کو فریقین کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے اندرونی معاملات میں ترکی اور مغربی ممالک کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شام بھی جوابی کارروائی کرنے سے باز نہیں رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک سمیت تمام ملکوں میں مظاہرے کرنے کے قوانین موجود ہیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی قانونی حق ہے انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایک طرف دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہے ہیں اور دوسری طرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا ڈھونگ کرتےہیں ولید المعلم نے ترکی کے وزير اعظم کی طرف سے شام کے خلاف اقدامات پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے ہاتھ بھی کھلے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ آلبا رکن ممالک میں کیوبا، ونزئلا، اکواڈور اور بولیویہ شامل ہیں۔............

/169