8 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد حضرت امام رضا (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مشہد پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے حضرت امام رضا(ع) کے روضہ کی زیارت کا شرف حاصل کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد حضرت امام رضا (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت اور امام رضا (ع) فسٹیول میں شرکت کے لئےمشہد پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے حضرت امام رضا(ع) کے روضہ کی زیارت کا شرف حاصل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر احمدی نژاد حضرت ثامن الحجج (ع) کی زيارت کے بعد امام رضا(ع) کے نویں بین الاقوامی فسٹیول میں شرکت اور حاضرین سے خطاب کریں گے حضرت امام رضا (ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے یہ فسٹیول ہر سال مشہد مقدس میں منعقد ہوتا ہے اس فسٹیول میں ایرانی ہنرمند اپنےبہترین اور گرانقدر آثار پیش کرتے ہیں۔
 .....
/169