7 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلام آباد… اسلام آباد شہر کے نواحی علاقہ چٹھہ بختاور میں ایک مکان اور گاڑی سے راکٹ ، خود کش حملے کی جیکٹس سمیت بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ، پولیس نے 4افراد کو حراست میں بھی لے لیاہے ۔

ابنا: اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاوٴن کے علاقہ چٹھی بختاور کی آبادی میں آج پولیس نے کارروائی کی اور ایک مکان اور اس میں کھڑی گاڑی سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا،ذرائع نے بتایاہے کہ یہ کارروائی گزشتہ شب ایک مشکوک شخص کی گرفتاری کے بعد کی گئی، ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے آپریشن کے دوران چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کار اور سکیورٹی حکام بھی وہاں پہنچ گئے، وفاقی پولیس کے ترجمان نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ مکان سے دو خود کش جیکٹس، 12 میزائل، 107 گولے، 12 ہینڈ گرینیڈ ، ایک سب مشین گن ملی ہیں، یہاں سے دماغ ماوٴف کردینے والے 190 انجکشن بھی ملے ہیں جبکہ ایک شخص گرفتار کیا گیا ہے ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ اسلحہ اور گولہ بارود ، دہشت گردی اور بڑی تخریبی کارروائی کیلئے استعمال کیا جاسکتا تھا ، تفتیش اور تحقیقات کا مزید عمل بھی جاری ہے۔   ...........

/169