ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی ایشیائی ممالک کی تعاون کونسل میں شرکت کے لئے پیر کے دن کویت روانہ ہونگے۔ صالحی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کے دورہ پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں لیکن اس سفر کی تاریخ ابھی طے نہیں پائی ہے انھوں نے کہا پاکستان ، افغانستان اور ایران کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن اس اجلاس کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں.
.....
/169