5 اکتوبر 2011 - 20:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ملت ايران کي مختلف شعبوں کي توانائيوں سے دشمن وحشت زدہ ہےـ

ابنا: صدر احمدي نژاد نے آج مغربي ايران کے صوبہ ہمدان کے شہر نہاوند کے عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو معلوم ہے کہ ملت ايران کے پاس منصفانہ انداز ميں دنيا کا نظم و نسق چلانے کي صلاحيت ہےـ

ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے کہا کہ دنيا ميں منصفانہ نظام کے قيام کے مخالفين يہ جانتے ہيں کہ صرف ملت ايران کے اندر دنيا کو مساوات اور انصاف کے ساتھ چلانے کي صلاحيت ہے اور وہي استکباري طاقتوں کے نافذ کردہ نظام کا متبادل پيش کر سکتي ہےـ

صدر ايران نے کہا کہ جس قوم نے عظيم انقلاب کو کاميابي سے ہمکنار کيا، آٹھ سال تک مسلط کردہ جنگ کا سامنا کيا اور ايران کو ايٹمي ملک بنا ديا وہ دشمنوں کو مايوس کرتے ہوئے اپنے تمام اہداف پورے کر لے گي ـــ..............

/169