5 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہاہے کہ مختلف شعبوں میں ملت ایران کی توانائيوں سے دشمن بوکھلا گيا ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج مغربی صوبے ہمدان کےشہر نہاوند میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ملت ایران اس توانائي کی حامل ہے کہ دنیا کو انسانی اور منصفانہ طریقے سے چلاسکے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ دنیا کا نظام عدل و انصاف کی بنیاد پر چلاۓ جانے کے دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ وہ واحد قوم جو دنیا کا انتظام چلانے کی توانائي اور شجاعت رکھتی ہے اور دنیا میں سامراجی طرز انتظام کی جگہ منصفانہ طرز انتظام لاسکتی ہے وہ ایران کی عظیم قوم ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ جس قوم نے عظیم اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا ، آٹھ سال تک دفاع مقدس میں مشغول رہی اور اپنے ملک ایران کوایٹمی بنایا وہ دشمنوں کے نا چاہتے ہوئے بھی اپنے اعلی اھداف تک ضرور پہنچے گي۔............... /169