5 اکتوبر 2011 - 20:30

ایرانی طلباء نے آج وال اسٹریٹ احتجاج کو کچلنے کے امریکی پولیس کے اقدام کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔

ابنا: ایرانی طلبا نے آج تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے کےسامنے اجتماع کرکے وال اسٹریٹ احتجاج پر پولیس کے تشدد کی مذمت کی ۔ طلباء کی اسلامی انجمنوں کے ایک رہنما نے کہا کہ طلبا کا یہ احتجاج جو آج شروع ہوا ہے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے احتجاج کا مقصد وال اسٹریٹ احتجاج کے خلاف امریکی حکومت کی غیر انسانی کاروائيوں کی مذمت کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے وال اسٹریٹ احتجاج سے نمٹنے کےلئے انسانی حقوق کی پامالی کی ہے۔ یاد رہے نیویارک کے وال اسٹریٹ علاقے میں دو ہفتے قبل احتجاج شروع ہواتھا جو اب متعدد شہروں میں پھیل گيا ہے اور ہزاروں امریکی جوان ان مظاہروں میں شرکت کررہے ہیں۔ مظاہرین امریکہ کی بگڑتی ہوئي سیاسی اور معاشی صورتحال پر غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں۔ مظاہرین نے عراق و افغانستان پر امریکہ کی مسلط کی ہوئي جنگوں کے خلاف بھی نعرے لگائے۔........... /169