ابنا:لیبیا میں قذافی کے آبائی شہر سرت میں مخالفین نے ایک گھر سے بھاری مقدار میں مقامی کرنسی اور زیورات برآمد کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرت میں انقلابی جس علاقے پر قبضہ کررہے ہیں،وہاں گھروں کی تلاشی بھی لے رہے ہیں،اس علاقے میں قذافی کے حامی مزاحمت کررہے ہیں،قومی عبوری کونسل کے مطابق انقلابی فورسز نے سرت میں ایک گھر سے تلاشی کے دوران ایک ملین دینار اور بھاری مقدار میں طلائی زیورات برآمد کئے ہیں، انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اتنی بھاری رقم اور زیورات غیرقانونی ہیں۔ لیبیا کے ڈکٹیٹر صدر کرنل قذافی فرار ہوکر اسی علاقہ میں کہیں روپوش ہیں۔
..........
/169
5 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 270142
لیبیا میں قذافی کے آبائی شہر سرت میں مخالفین نے ایک گھر سے بھاری مقدار میں مقامی کرنسی اور زیورات برآمد کئے ہیں۔