ابنا: امریکا خصوصی نمائندے مارک گراسمین چند روز میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جس میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت اہم معاملات پر پاکستانی انتظامیہ کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اوباما انتظامیہ کو یہ بھی خدشہ ہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان حالیہ اسٹریٹیجک معاہدے کے بعد امریکا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔۔ پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے مارک گراسمین وسط ایشیائی ملکوں کا دورہ کریں گے جس کا مقصد افغانستان میں اتحادی فوج کو سپلائی کی فراہمی کیلئے نئے راستے نکالنے پر بات ہوگی۔ ...........
/169