ابنا: اسلامی مقاومت تحریک حماس نے گذشتہ روز ایک بیانہ میں صہیونیوں کی طرف سے ان کے علاقہ کرانہ باختری کے الخلیل میں طوبہ زنغریه گاؤں میں موجود مسجد میں آگ لگانے پر رد عمل پیش کیا ہے اور صہیونیوں کے اس جرائم کو اس کی نسلی تعصب جانا ہے کہ جس نے خدا کے گھر سے بھی تعصب سے کام لیا ہے ۔اس بیانیہ میں ظلم و جنایت اور حق کی پائیمالی و یھودی بستی کے شدت پسند باشندوں کی صہیونی غاصب حکومت کی حمایت کو آسمانی شرایع کی بے حرمتی اور بین الاقوامی معاھدہ کی پائیمالی جانا ہے اور وضاحت کی : یہ بے شرمی کا کام غاصب صہیونی ریاست کے حقیقی چہرہ کی نمائش کر دی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ صہیونی بستی نشین نے گذشتہ روز فلسطین کے مغصوب زمین پر اسلامی مقدسات کی اھانت کو جاری رکھتے ہوئے کرانہ باختری کے الخلیل میں طوبہ زنغریه بستی میں موجودہ ایک مسجد میں آگ لگا دی اور قرآن کریم کی بے احترامی کی جس کی وجہ سے اس بستی کے باشندوں کی طرف سے غصہ کا سامنا کرنا پڑا لیکن صہیونی ریاست کی فوج نے اس بستی کے یھودیوں کی محافظت اور ان کی دفاع کرتے ہوئے اس بستی کے لوگوں پر ظلم و جنایت انجام دیے ۔.........../169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 270012
حماس تحریک نے کرانہ باختری میں صہیونیست کی حالیہ جرائیم جس میں مسجد کو جلایا گیا ہے اس کی اس گندی حرکت کی مذمت کی ہے اور اس کی اس حرکت کو نسلی تعصب اور بزدلانہ کام جانا ہے ۔