4 اکتوبر 2011 - 20:30

افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ایک سٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ابنا: اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور ترقی کے لیے تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے۔ یہ سٹریٹیجک معاہدہ اپنی نوعیت کا واحد معاہدہ ہے جو افغانستان نے کسی بھی ملک سے کیا ہے
منگل کو وزیراعظم منموہن سنگھ اور صدر حامد کرزئی نے دہلی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے مسئلے کے بارے میں ان کی صدر کرزئی کے ساتھ تفصیلی اور بے تکلف بات چیت ہوئی ہے۔
۔
صدر حامد کرزئی نے خطے میں امن کی کوششوں پر ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔
صدر کرزئی کا دورۂ ہندوستان ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب افغانستان میں حالیہ پر تشدد کارروائیوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوئی ہے
نائن الیون کے واقعے کے بعد افغانستان پر امریکہ کے حملے اور کابل کے اقتدار سے طالبان کی بے دخلی کے بعد افغانستان پر ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی اپنا اثر بڑھانے کے لیے کوشاں رہے ہیں۔

ایک طرف پاکستان یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ افغانستان میں ہندوستان کی موجودگی اس کے تعلقات کی ضروریات سے کہیں زیادہ ہے اور وہ افغانستان کو پاکستان کے سرحدی اور قبائلی علاقوں میں شورش پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔
دوسری جانب افغانستان اور ہندوستان دونوں ہی پاکستان پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں حکومت مخالف شدت پسند گروپوں کی حمایت سے عدم استحکام پیدا کر کے طالبان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہا ہے.
............
/169