ابنا: عراق کے صدر نے بغداد ميں وزير اعظم نوري مالکي اور ديگر اہم شخصيات سے ملاقات کے بعد کہا کہ عراق سے امريکي فوجيوں کے انخلاء کے سلسلے ميں سياسي رہنماؤں ميں مکمل اتفاق رائے ہےـ
اس وقت سينتاليس ہزار امريکي فوجي عراق ميں تعينات ہيں جنہيں بغداد واشنگٹن معاہدے کي رو سے رواں سال کے اختتام تک عراق سے نکل جانا ہےـ عراق کے صدر نے کہا کہ انہيں توقع ہے ملک کے سياسي رہنما منگل کے روز منعقد ہونے والے اجلاس ميں امريکي فوجيوں کے انخلاء اور تربيت دينے والے فوجيوں کے بارے ميں تبادلہ خيال کريں گے اور متفقہ فيصلہ کريں گے-
امريکہ نے سن دو ہزار تين ميں سابق عراقي ڈکٹيٹر صدام کے پاس عام تباہي کے ہتھياروں کي موجودگي کے بہانے عراق پر حملہ کيا تھا ليکن بعد ميں معلوم ہو گيا کہ صدام کے پاس عام تباہي کے ہتھيار نہيں تھے اور امريکا و برطانيہ کو اس کا بخوبي علم بھي تھا............
/169