ابنا: فلپائن میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی اترنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں لوگ عمارتوں کی چھتوں اور بلند مقامات پر موجود ہیں جن کو گزشتہ کئی دنوں سے پینے کا صاف پانی اور خوراک نہیں ملی۔ حکام کے مطابق متاثرین کی ریلیف کیمپوں میں منتقلی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق طوفان سے نقصان کا صحیح اندازہ سیلابی پانی کے اترنے کے بعد ہی لگایا جاسکے گا۔ حکام کے مطابق طوفان سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے جبکہ مزید 28 افراد لاپتہ ہیں۔
............
/169