27 ستمبر 2011 - 20:30

افغانستان میں ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوب میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں کم از کم آٹھ افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبہ ہلمند کے گورنر ہاؤس کے ترجمان داؤدی احمدی نے بتایا کہ یہ حملہ صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکر گاہ کے شمالی علاقے نہری سراج میں ہوا۔رپورٹ کے مطابق اس حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ابھی کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ادھر افغانستان کے مشرق میں افغان اور غیرملکی افواج کی مشترکہ کارروائي میں بارہ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے گورنر ہاؤس کے پریس دفتر نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غیرملکی اور افغان افواج نے گزشتہ شب ننگر ہار کے شہر اسپین غر میں ایک مشترکہ کارروائی انجام دی جس کے نتیجے میں طالبان گروہ کے بارہ ارکان ہلاک جبکہ سات دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔اس بیان کے مطابق مشترکہ کارروائي میں عام افغان شہریوں کو کوئي نقصان نہیں پہنچا ہے۔اس خبر کے بارے میں طالبان نے ابھی تک کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔............ /169