ابنا: پشاور کے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں چند گھنٹے ہی بجلی میسرہوتی ہے جس سے شہری پریشان اور کاروباری زندگی متاثر ہورہی ہے۔ پشاور کے علاقہ آسیہ گیٹ، رشید آباد، بشیر آباد، گنج گیٹ، یکہ توت اور نواحی علاقہ لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ کئی علاقو ں میں فنی خرابی کی بنیاد پر کئی کئی گھنٹوں مسلسل بجلی بند رہتی ہے۔ جس سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کوپینے کے پانی کی قلت کا سامناہے۔ ............
/169