ابنا: بحرین کے مشہور عالم دین نے آل خلیفہ حکومت کی فوج کی طرف سے خواتین کی توھین و گرفتاری کی وجہ سے اس ملک کے حوزات علمیہ کے دروس آج احتجاجی طور پر چھٹی کر دی ہے ۔
اس پیغام میں بیان کیا گیا ہے : آل خلیفہ فوج کی طرف سے دین و اخلاق کے خلاف اپنے عزیز وطن کی مومن و پاک دامن خواتین کی گرفتاری اور ان کی توھین کے اعتراض میں بحرین کے حوزات علمیہ میں چھٹی اعلان کیا جا رہا ہے ۔
یہ پیغام بحرین اسلامی علماء کونسل، حوزہ علمیہ علامہ سید جواد الوداعی، حوزہ علمیہ علامه سید عبدالله الغریفی، حوزہ علمیہ امام زین العابدین (ع)، الغدیر حوزه علمیه کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ۔
اسی طرح شیعہ علماء نے آج صبح باربار علاقہ میں مسجد شیخ علی بن حماد میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا، آل خلیفہ حکومت کی طرف سے اس خواتین کی گرفتاری و توھین کی گستاخانہ عمل کے خلاف یکجہتی کا اعلان کیا ۔...........
/169