26 ستمبر 2011 - 20:30

بحرین میں امریکہ و اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کا بحرینی عوام کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری ہے آل خلیفہ کے بھیانک اوروحشیانہ جرائم پر مبنی فائل حقوق انسانی کونسل میں پہنچ گئی ہے۔

ابنا: بحرین میں امریکہ و اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کا بحرینی عوام کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری ہے آل خلیفہ کے بھیانک اوروحشیانہ جرائم پر مبنی فائل حقوق انسانی کونسل میں پہنچ گئی ہے۔ میڈيائی ترجمان سید محمد موسوی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں نے جیل میں قیدیوں پر فائرنگ کرکے متعدد قیدیوں کو شدید زخمی کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کئی درجن عورتوں کو بھی قید و بند کی صعوبتوں میں رکھا گیا ہے آل خلیفہ حکومت امریکہ اور سعودی عرب کی مدد سے بحرین میں جمہوریت اور انسانی حقوق کو بڑے پیمانے پر پامال کررہی ہے انھوں نے کہا کہ  بحرین کے عوام آزادی اور جمہوریت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کو بحرینی عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔...........

/169