ابنا: وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کے درمیان مکالمہ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا آپ کا دوست ہمار دوست ، آپ کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی چین کے لئے جتنی اہم ہے پاکستان کے لئے اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر چینی نائب وزیراعظم نے وزیراعظم سے کہا پاکستان واحد ملک ہے جس کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں مین چین کے انتہائی قریبی تعاون ہے۔ چینی نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خود مختاری ،آزادی اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان کو جہاں ضرورت پیش آئی چین اس کیساتھ کھڑا ہوگا۔
...........
/169