25 ستمبر 2011 - 20:30

افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں ايوان صدر کے باہر ميزائل سے حملہ ہوا ہے جبکہ سي آئي اے کے دفتر کے اندر بھي فائرنگ ہوئي ہے.

ابنا: کابل ميں ايوان صدر کے قريب ايک ميزائل فائر کيا گيا جس ميں تين افراد زخمي ہوگئے ہيں اسي موقع پر فائرنگ کي بھي آوازسنائي دي دوسري طرف افغان اور امريکي حکام کا کہنا ہے کہ کابل ميں سي آئي اے کے زير استعمال ايک کمپاؤنڈ ميں فائرنگ کي آوازيں سني گئي ہيں يہ کمپاؤنڈ پہلے آريانہ ہوٹل ہوا کرتا تھا واشنگٹن ميں ايک سرکاري عہديدار نے کابل ميں سي آئي کے کمپاؤنڈ ميں ہونے والے اس حملے کي تصديق کردي ہے مگر خود کابل ميں امريکہ اور نيٹو کے حکام نے اس حملے کي نہ تو تفصيلات بتائيں اور نہ ہي اس کي مذمت کي افغانستان کي وزارت داخلہ کے ترجمان صديق صديقي نے بھي کابل ميں سي آئي اے کے زيراستعمال کمپاؤنڈ ميں حملے کي تصديق کردي ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ ميں کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہيں ابھي پوري تفصيل معلوم نہيں ہوسکي ہے تاہم ايک حملہ آور کے مارے جانے کي اطلاع ملي ہے کابل ميں سي آئي اے کا يہ کمپاؤنڈ انتہائي سيکورٹي والے علاقے ميں واقع ہے جہاں ايوان صدر، امريکي سفارتخانہ اور نيٹو کا دفتر واقع ہے-

سي آئي اے کے کمپاؤنڈ ميں يہ حملہ ايک ايسے وقت ہوا ہے جب دوہفتے قبل ہي طالبان نے کابل ميں امريکي سفارتخانے اور نيٹو کے دفتر پر حملہ کيا تھا اور يہ لڑائي انيس گھنٹے تک جاري رہي تھي -...........

/169