ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں مشرق وسطی کے حالات اور صلح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا امن و صلح پر کوئی یقین نہیں ہے اور نہ ہی اسرائيل قابل اعتماد ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی بمباری میں اسرائیلی مارے جارہے ہیں لیکن اسرائيل نے کبھی صحیح اور دقیق تعداد نہیں بتائی، کیا فلسطینیوں کے حملے میں 19؟ 20؟ 100؟ 200؟ اسرائيلی مارے گئے ہیں؟ جبکہ ہم دوسری جانب دیکھتے ہیں تو اسرائیل کے حملوں میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں فلسطینیوں کی تعداد واضح اور روشن ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے غیر انسانی اقدامات کے لئے ہولوکاسٹ سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔
......
/169