ابنا: بحريي حکام اور حکومت مخالفين دونوں کے ذرائع نے بتايا ہے کہ جمعے کے روز سيکورٹي فورس حملے ميں درجنوں مظاہرين زخمي ہوئے ہيں-
سرکاري ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرين کے سابھ جھڑپوں ميں پانچ پوليس اہلکار بھي زخمي ہوئے ہيں-
عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ سيکڑوں کي تعداد ميں حکومت مخالف مظاہرين نے ٹوليوں کي صورت ميں منامہ کے پرل اسکوائر کي جانب مارچ کيا اور ملک کے بادشاہ شيخ حمد بن عيسي آل خليفہ کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگار ہے تھے- سعودي فوج کي حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي فورس نے پرامن مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے انکے خلاف لاٹھي چارج کيا اور بعد ازان آنسو گيس کا بے تحاشہ استعمال کيا-
انساني حقوق کے لئے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بحريني سيکورٹي فورس نے مظاہرين کے خلاف ربر کي گوليوں کا بھي استمعال کيا ہے جس سے بڑے پيمانے پر لوگ زخمي ہوئے ہيں-......
/169