23 ستمبر 2011 - 20:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اقوام کے حقوق کا دفاع کرنے پر قادر نہیں ہے۔

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے گزشتہ شب نیویارک میں عالمی مسائل سے متعلق اقوام متحدہ کی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ سلامتی کونسل نے اپنا فرض بطریق احسن انجام نہیں دیا ہے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اس وقت امریکہ سمیت چند ممالک کے قبضے میں ہے اور یہ کونسل حق اور عدل و انصاف کے لۓ کام نہیں کررہی ہے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ آزادی ، عدل و انصاف ، انتخاب اور احترام تمام ملتوں کا حق ہے لیکن یہ حقوق اغیار کی مداخلت سے حاصل نہیں ہوں گے۔ صدر مملکت نے خطے میں ڈکٹیٹروں کے خلاف چلنے والی عوامی تحریکوں کے سلسلے میں کہا کہ بعض طاقتیں ان تحریکوں کو اپنے مفاد میں ہائي جیک کرنے کے لۓ کوشاں ہیں لیکن ان کو اس مقصد میں کوئي کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام یورپ کی جانب سے روا رکھی جانے والی توہین ، غارتگری اور تسلط کی وجہ سے غم غصے میں مبتلاء ہیں اور جلد یا بدیر تمام اقوام آزاد ہو کر رہیں گي۔............

/169