ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی نے برطانوی وزیر خارجہ ویلیم ہیگ کے ساتھ ملاقات میں علاقائي مسائل کے بارے میں مغربی ممالک کی متضاد اور دوگانہ پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہ مغربی ممالک کو ایران کے بارے میں اپنی پالیسی کو بدلنا چاہیے انھوں نے کہا کہ ایران باہمی احترام کے ساتھ افغانستان ، منشیات اور دہشت گردی جیسے مسائل پر منصفانہ اور واضح تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور برطانیہ منشیات اور افغانستان میں پائدار امن قائم کرنے کے سلسلے میں تعاون کرسکتے ہیں۔ ہیگ نے کہا کہ ہم ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔
...........
/169